گھر پر گولہ گرنے سے بچوں سمیت سات ہلاک
عظمت گل ۔ صحافی / پشاور
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں افغانستان سے داغا گیا ایک گولہ گرا ہے جس کی زد میں ایک شہری کا گھر آیا۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ میں چار بچوں اور خواتین سمیت سات افراد مارے گئے ہیں۔
لیویز حکام نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا ہے اور تباہ ہونے والے گھر کا جائزہ لیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گولے کا نشانہ بننے والا گھر ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے گاؤں باٹوار بنگڑ میں ہے۔ باجوڑ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

