پاکستان

’جب انسان کی جان نکلتی ہے تو ۔۔‘

فروری 6, 2020 2 min

’جب انسان کی جان نکلتی ہے تو ۔۔‘

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی دس سیکنڈ کے ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا کے صارفین کو پہلے تو محظوظ کیا مگر اب ان کے ترجمان کی جانب سے پوری ویڈیو اپلوڈ کیے جانے کے بعد بحث نے نیا رخ اختیار کیا ہے۔

بدھ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے اظہار کے لیے ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ ’جب انسان کی جان نکلتی تو وہ زندہ نہیں رہتا، اسی طرح جب کسی انسان کا احساس ختم ہو جاتا ہے تو وہ درندہ بن جاتا ہے، اور مودی اور ہندو درندے ہیں۔‘

اینکر سلیم صافی سمیت سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کلپ کا پہلا حصہ اپلوڈ کر کے وزیراعلیٰ پر طنز کیا تاہم وزیراعلیٰ کے ترجمان کی جانب سے پوری ویڈیو ٹوئٹر پر لگانے کے بعد اب صارفین کہہ رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ نے پوری ہندو کمیونٹی کی توہین کی ہے۔

ٹوئٹر پر محسن نواز نامی شہری نے ترجمان کو جواب میں لکھا ہے کہ ’نریندر مودی اور ہندووں میں احساس نہیں، یہ درندے ہیں‘۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے تو پوری ہندو کمیونٹی کی توہین کر دی، لگتا ہے اجمل وزیر نے بھی پورا کلپ نہیں سنا ورنہ یہ تو عذر گناہ بدتر از گناہ ہے۔‘

ایک اور صارف عباس ملک نے لکھا ہے کہ ’سر آپ نے اچھا کیا تصحیع کر دی لیکن اپنے وزیراعلیٰ کو یہ بھی سمجھا دیتے تو اچھا تھا کہ وہ مودی اور اس کی گورنمنٹ کو لتاڑیں ہندوؤں کو نہیں۔ آج انڈیا کے ہندو مسلمانوں کے خلاف بنائے گئے قانون پر احتجاج کر رہے ہیں۔ انڈین گورنمنٹ کی غلط پالیسی کو کسی مذہب سے نہ جوڑیں۔‘

نوید بابر نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ترجمان کو جواب دیا گیا ہے کہ ’پتہ نہیں اب بھی کچھ گڑبڑ ہے اور مجھے لگتا کہ یہ ٹویٹ بھی ڈیلیٹ کرنی پڑے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے