پاکستان24 عالمی خبریں

تھائی فوجی نے 27 افراد کیوں قتل کیے؟

فروری 9, 2020 < 1 min

تھائی فوجی نے 27 افراد کیوں قتل کیے؟

Reading Time: < 1 minute

تھائی لینڈ میں 27 افراد کو مشین گن سے فائرنگ کرنے والے فوجی کو پولیس نے شاپنگ مال کے تہہ خانے میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم اس قتل عام کی وجہ کے بارے میں وزیراعظم پرایوت چن او شا نے کہا ہے کہ سکیورٹی اہلکار نے ایسا ’ذاتی مسئلے‘ کی وجہ سے کیا اور اس کو گھر کے خالی کرائے جانے کا غصہ تھا۔

تھائی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو تھائی وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ تھائی لینڈ میں غیر معمولی واقعہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس طرح کا یہ آخری واقعہ ہو۔‘

فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کے بعد ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے بتایا کہ یہ واقعہ اہلکار کے گھر کی فروخت سے جڑا ہوا ہے۔

اتوار کی صبح تھائی لینڈ پولیس کے سربراہ اور وزیر صحت نے حملہ آور اہلکار کے مارے جانے کی تصدیق کی اور پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے مشین گن سے فائرنگ کر کے کم از کم 21 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

تھائی لینڈ کے فوجی نے اسلحہ لے کر شاپنگ مال اور قریبی علاقے میں 17 گھنٹے تک خوف و ہراس پھیلائے رکھا اور 27 افراد کو قتل کرنے کے علاوہ 21 کو زخمی بھی کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے