’عام آدمی پارٹی کی مودی کو بڑی شکست‘
Reading Time: < 1 minuteانڈیا کے دارالحکومت میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کا راج اگلے چار سال بھی رہے گا اور نریندر مودی کو دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔
انڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق کیجریوال کی عام آدمی پارٹی 62 نشستوں پر کامیابی سمیٹنے کے قریب ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار آٹھ نشستوں پر آگے ہیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2015 کے الیکشن میں دہلی اسمبلی میں کیجریوال کی جماعت نے 67 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے انڈیا کو حیران کیا تھا۔
ملک کی دوسری بڑی جماعت کانگریس کا دہلی میں صفایا ہو چکا ہے۔
Array