نواز شریف کی ضمانت میں توسیع مسترد
پاکستان میں صوبہ پنجاب کی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
منگل کو صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اس حوالے سے اعلان کیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو آٹھ ہفتے کی ضمانت دی تھی اور عدالت کے فیصلے میں طے تھا کہ جب تک پنجاب حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ان کی ضمانت میں خود بخود توسیع ہوتی رہے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آٹھ ہفتوں کے بجائے سولہ ہفتے ملے تاہم آج تک لندن میں مقیم نواز شریف کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

