عالمی خبریں

ایران نے آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

مارچ 13, 2020 < 1 min

ایران نے آئی ایم ایف سے مدد مانگ لی

Reading Time: < 1 minute

ایران نے ملک میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پانچ ارب ڈالر کی مدد مانگ لی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ ’امید ہے کہ آئی ایم ایف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اور تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہوتے ہوئے ہماری درخواست پر جلد عمل کرے گا۔‘

جواد ظریف کے مطابق ’آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مالیاتی معاونت کا اعلان کیا تھا، ایران کا مرکزی بینک فوری طور پر یہ سہولت حاصل کرنے کی درخواست کرتا ہے۔‘


واضح رہے کہ چین اور اٹلی کے بعد ایران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ 

ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 429 افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا سے ایران میں کاروبار اور تیل کے علاوہ دیگر برآمدات بھی شدید متاثر ہوئی ہیں کیونکہ پاکستان سمیت کئی پڑوسی ممالک نے ایران کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر رکھی ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے