پاکستان24 عالمی خبریں

سعودی عرب میں بین الاقوامی فلائٹس بند

مارچ 15, 2020 2 min

سعودی عرب میں بین الاقوامی فلائٹس بند

Reading Time: 2 minutes

ہزاروں افراد اس وقت ایئرپورٹس پر پریشانی کا شکار ہو گئے جب اتوار کو مسافروں کے پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے اور واپس آنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔

پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے سعودی عرب نے اپنے تمام ایئر پورٹس بند پر بین الاقوامی پروازوں کی لینڈنگ بند کر دی ہے۔

راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق دونوں ملکوں کی پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی حکام سے مزید 72 گھنٹوں کی مہلت مانگی ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈرز کے واپس سعودی عرب پہنچنے کے لیے دی گئی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، تین دن میں آپریٹ کی گئی ان پروازوں میں پاکستان سے 18 ہزار 8 سو 43 مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔

اسی عرصہ میں سعودی عرب سے21 ہزار 1 سو 37 مسافروں کوپاکستان سے لایا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک سے مزید مسافروں کی آمدورفت کے لئے مزید مہلت دی جائے، اس حوالے سے ڈیڈ لائن کی معیاد ابتدائی طور پر 18 مارچ اور بعد ازاں 25 مارچ تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی ڈیڈ لائن کارگو پروازوں اور ماہرین صحت کی آمد و رفت پر لاگو نہیں ہوتی۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سعودی حکومت اس درخواست پر غور کرے گی۔

ادھر پاکستان کی مذہبی امور کی وزارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے مصروف عمل ہے۔

ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے جدہ ایرپورٹ پر تین فرنٹ ڈیسک سہولت کاونٹرز قائم کیے ہیں اور دفتر امور حجاج جدہ کے تمام ملازمین کو جدہ ایئرپورٹ پر تعینات کر دیا گیا۔

ترجمان مذہبی امور کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عملہ پاکستانی زائرین کی باسہولت وطن واپسی کیلئے قونصلیٹ اور سعودی اہلکاروں کے مابین رابطہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عملہ وطن واپس آنے والے عمرہ زائرین کو 24 گھنٹے سہولت و رہنمائی کیلئے موجود ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے