نیویارک اور لاس اینجلس بھی بند
Reading Time: < 1 minuteامریکی شہروں نیویارک اور لاس اینجلس میں حکام نے شراب خانے اور ریستوران بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے تمام پبلک مقامات کے علاوہ ریستوران اور بارز بھی بند کیے جائیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
دوسری جانب فرانس کی ہیلتھ سروس نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال ’انتہائی پریشان کن‘ ہے اور یہ ’تیزی سے بگڑ رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ فرانس نے کورونا پھیلنے کے باوجود اتوار کو ملک میں بلدیاتی الیکشن کرائے جس پر تنقید بھی کی گئی۔
فرانسیسی ہیلتھ سروس کے سربراہ جیروم سالومن نے کہا ہے کہ ’ملک میں ہر تیسرے دن کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دوگنا ہو رہی ہے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے مریض جن کی حالت تشویشناک ہے اور جنھیں انتہائی نگہداشت کی ضرورت ہے وہ بھی سینکڑوں میں ہیں۔ فرانس میں اب تک کورونا سے پانچ ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 127 ہے۔