پاکستان

نجکاری قومی مفاد میں ہے: وزیراعظم

مارچ 16, 2020

نجکاری قومی مفاد میں ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اس عمل میں کاروباری طبقے اور ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے، وزارت صنعت کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، سیکرٹری صنعت ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صنعت ڈویژن کے زیر انتظام 38 ادارے ہیں جن میں سے 13 کی نجکاری، دس کاانضمام، پانچ کی متعلقہ ڈویژنز اور صوبوں کو منتقلی کے بعد وزارت کے پاس صرف نو ادارے رہ جائیں گے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ وزیراعظم نے صنعت ڈویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے