پشاور پولیس کورونا مریض کے تعاقب میں
عظمت گل ۔ صحافی/ پشاور
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال سے کورونا کا مشتبہ مریض بھاگ نکلا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے یونیورسٹی ٹاون تھانے کو لکھے مراسلے میں مشتبہ شخص کو ڈھونڈنے کے لیے مدد طلب کی ہے۔
مراسلے کے مطابق دلہ زاک روڈ کا رہائشی خیبرٹیچنگ میں زیر علاج تھا اور اس کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ کا انتظار ہے جو دوسرے افراد کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 450 ہوگئی ہے اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرین سندھ میں ہیں جبکہ ہلاکتیں پشاور اور مردان میں ہوئیں۔

