پاکستان پاکستان24

سندھ، بلوچستان میں فوج طلب

مارچ 22, 2020

سندھ، بلوچستان میں فوج طلب

پاکستان کے صوبے بلوچستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی ایمرجنسی صورتحال میں فوج سے مدد طلب کی ہے۔

ادھر صوبہ سندھ کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے وفاق کو خط لکھ کر کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے سول اختیارات میں مدد کے لیے فوج کو بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیے جانے بعد کریانہ مرچنٹ، میڈیکل اسٹور، دودھ دہی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا رکھنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔

فیصلے کے مطابق بلا ضرورت گاڑی سڑک پر لانے پر پابندی ہوگی جبکہ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شاپنگ مال و دیگر دکانیں بند رہیں گی۔

صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہوگی اور پولیس اور رینجرز کو خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوج اسٹینڈ بائی پر رہے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد تین سو لے لگ بھگ ہے جبکہ پنجاب کے صوبے میں ڈیڑھ سو متاثرین سامنے آئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے