ترکی میں 21 ہلاک، 947 متاثر
Reading Time: < 1 minuteترکی میں حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کے باوجود کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے تک ملک میں کورونا کے مثبت ریزلٹ آنے والوں کی تعداد 277 تھی جو سنیچر کی رات 947 ہو گئی۔
واضح رہے کہ یورپ کے ملکوں اٹلی، فرانس اور سپین وائرس سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔
ادھر سنگاپور میں حکومت نے ملک میں سیاحوں کی آمد پر پابندی لگا دی ہے۔
Array