پاکستان پاکستان24

زیادہ خطرہ افراتفری سے ہے: وزیراعظم

مارچ 22, 2020

زیادہ خطرہ افراتفری سے ہے: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں ملک کو لاک ڈاؤن نہیں کریں گے کیونکہ اس کا مطلب کرفیو کا نفاذ ہے۔

اتوار کو قوم سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وہ حالات نہیں جو امریکہ، اٹلی، فرانس، سپین اور انگلینڈ کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ترقی یافتہ ملک ہیں اور لاک ڈاؤن کر سکتے ہیں پاکستان میں غربت ہے اور 25 فیصد لوگ متاثر ہوں جن کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت کورونا سے زیادہ خطرہ افراتفری سے ہے۔ اگر افراتفری پھیل گئی اور لوگوں نے گھبرا کر خریداری شروع کر دی تو زیادہ نقصان ہوگا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے