اٹلی میں مزید 600 ہلاک، صورتحال بے قابو
Reading Time: < 1 minuteاٹلی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کی کوششوں میں تاحال حکام کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی اور پیر کو مزید 601 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار ہزار 789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے دو گنا ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق وائرس کا شکار ہو کر کل چھ ہزار 77 افراد موت کے منہ میں گئے۔
دوسری جانب سپین میں بھی بڑی تعداد میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیر کو 434 افراد کی موت ہوئی جبکہ چار ہزار 321 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
سپین میں کل ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 202 ہو چکی ہے۔
چین میں پیر کو مقامی طور پر کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم بیرون ملک سے آنے والے 41 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا جبکہ پہلے سے متاثرہ نو افراد کی ہلاکت ہوئی۔
چین میں کل ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 270 ہے۔
Array