پاکستان میں کورونا پربھی از خود نوٹس
پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہسپتالوں میں کیا سہولیات فراہم کی گئیں؟
پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے صحت کی ناکافی سہولیات پر ازخود نوٹس لے کر مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
جہانزیب عباسی
سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ کاز لسٹ میں مقدمے کا نمبر سو موٹو ایک 2020 لگایا گیا ہے۔
2020 کے پہلے ازخود نوٹس کیس کی سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا
اٹارنی جنرل، سیکرٹری صحت اور داخلہ کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی کیخلاف مقدمے کی سماعت کے دوران صحت کی ناکافی سہولیات کا سوال اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد پاناما کیس سننے والے پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بات بھی ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ماضی میں تحریک انصاف بطور حزب اختلاف سیاسی جماعت پاناما کیس سننے والے پانچ ججوں کو قوم کا ہیرو کہتی رہی ہے۔

