پاکستان پاکستان24

صورتحال خراب ہو رہی ہے: وزیراعلی سندھ

اپریل 11, 2020

صورتحال خراب ہو رہی ہے: وزیراعلی سندھ

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ ”گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جو کہ زیادہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس سندھ کے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا اور اس وقت ملک میں چار ہزار سات سو سے زائد جبکہ سندھ میں بارہ سو سے زائد کیسز ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے