امریکہ نے ہلاکتوں میں اٹلی کو پیچھے چھوڑ دیا
Reading Time: < 1 minuteامریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اٹلی سے بڑھ گئی ہے۔
سنیچر کو امریکہ میں کل ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہزار 870 ہوگئی جبکہ اٹلی میں وائرس سے اٹھارہ ہزار 849 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سپین ہلاکتوں میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں سولہ ہزار 353 افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ فرانس میں عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 197 ہے۔
برطانیہ سنیچر کو کورونا سے 900 افراد ہلاک ہوئے اور کل تعداد نو ہزار 800 سے بڑھ گئی ہے۔
دنیا میں وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں ہیں جن کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔
Array