پاکستان

بیرون ملک سے آئے ہوٹل میں قرنطینہ بنے

اپریل 12, 2020

بیرون ملک سے آئے ہوٹل میں قرنطینہ بنے

ملائشیا میں پھنسے 205 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچے جس کے بعد پی آئی اے کے عملے اور مسافروں کو الگ الگ ہوٹلوں میں قرنطینہ کیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی فضائی آپریشن کی معطلی کے باعث ملائشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے کوالالمپور سے اسلام آباد لایا گیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور اسکریننگ کی گئی، ٹیسٹ اور اسکریننگ کے بعد خصوصی پرواز کے عملے اور مسافروں کو قرنطینہ کے لئے اسلام آباد کے دو مختلف ہوٹلوں میں بجھوا دیا گیا۔

حکام کے مطابق مسافروں اور پی آئی اے کے عملے کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر انھیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے