پاکستان پاکستان24

وزیراعظم کی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کی اپیل

اپریل 12, 2020

وزیراعظم کی قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف کی اپیل

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔

اتوار کو ٹی وی پر مختصر ریکارڈڈ خطاب میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک زیادہ سے زیادہ آٹھ ارب ڈالر لگا سکتے ہیں اور اتنی ہی رقم برداشت کر سکتے ہیں،

”ترقی پذیر ممالک کے پاس مالی وسائل نہیں کہ موجودہ بحران پر قابو پا سکیں۔ مالی وسائل کا مسئلہ اس لیے ہے کہ ایک طرف صحت کے شعبے پر اخراجات کرنے ہیں اور دوسری جانب لوگوں کو بھوک سے مرنے سے بچانا ہے۔“

انہوں نے کہا کہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ملکوں کو موجودہ صورتحال میں ریلیف دیا جائے۔

عمران خان نے دنیا کے لیڈروں، مالیاتی اداروں کے سربراہوں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے کہ مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت میسر آئے اور وہ کورونا سے مقابلہ کر سکیں۔”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے