پاکستان میں 11 سو صحتیاب، 93 ہلاک
پاکستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں سے گیارہ سو کے لگ بھگ صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 93 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے پانچ ہزار 374 مصدقہ کیسز سامنے آئے جن میں سے ایک ہزار 95 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
پنجاب میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار چھ سو کے لگ بھگ ہے جبکہ سندھ میں ایک ہزار 411 افراد متاثر ہیں۔
خیبر پختونخوا میں ساڑھے سات سو افراد کو وائرس منتقل ہوا جبکہ بلوچستان میں عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 230 ہے۔ گلگت بلتستان میں 224 افراد جبکہ اسلام آباد میں 131 لوگوں کو وائرس لگا۔
ملک میں اس وقت 44 مریض تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔

