پاکستان پاکستان24

دو ہزار پاکستانی تبلیغی 35 ملکوں میں پھنس گئے

اپریل 15, 2020

دو ہزار پاکستانی تبلیغی 35 ملکوں میں پھنس گئے

پاکستان سے تعلق رکھنے دو ہزار سے زائد تبلیغی جماعت کے ارکان دنیا کے 35 ملکوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو واپس لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

‏بدھ کو وزیر مملکت برائے نارکوٹکس کنٹرول شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ تبلیغ سے وابستہ 2200 افراد دنیا کے 35 ممالک میں موجود ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں تبليغی جماعت کی شوری کے ممبران سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یقین دلاتی ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانی جلد وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا میں ہر سال مارچ کے مہینے میں تبلیغی اجتماعات منعقد ہوتے ہیں جس میں دنیا بھر سے مسلمان مبلغ شرکت کرتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس پھیلنے کے بعد تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد پر پاکستان اور انڈیا میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر تنقید اور بیماری کو پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور انڈیا میں سینکڑوں تبلیغی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے بھی گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ وہاں کورونا کے پہلے دو کیسز پاکستان سے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے