متفرق خبریں

پاکستان میں مزید 17 ہلاک، 425 نئے کیسز

اپریل 20, 2020

پاکستان میں مزید 17 ہلاک، 425 نئے کیسز


پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 425 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

پیر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہلاکتیں ہوئیں۔ اس طرح ملک میں مرنے والوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد دو ہزار کے لگ بھگ ہے۔

425 نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 418 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز  پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں وبا کے کل مریضوں کی تعداد تین ہزار 721 ہوگئی ہے۔ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں کورونا کے اب تک دو ہزار 537  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے ایک ہزار 235 ، بلوچستان سے چار سو 32, گلگت بلتستان سے 250، اسلام آباد سے ایک سو 81 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔

عالمی وبا سے پاکستان میں زیادہ ہلاکتیں اب تک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 67 ہے، سندھ سے 56 پنجاب سے 42، بلوچستان سے پانچ، گلگت بلتستان سے تین اور اسلام آباد سے دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں 702 صحت یاب ہوئے، سندھ میں 625، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 194، اسلام آباد میں 20،  اور خیبر پختونخوا میں 267  صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے