اونٹاریو، ٹورنٹو میں ہیلتھ ورکرز کی تحسین
کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو اور اونٹاریو میں پولیس اور عام لوگوں کی جانب سے شعبہ صحت سے منسلک افراد کے لیے خصوصی ریلی نکالی گئی۔

پولیس کے گھڑ سوار دستے اور کاروں نے ڈاکٹروں اور نرسوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اس موقع پر ہسپتال کے دروازوں پر موجود طبی عملے نے پولیس اور شہریوں کی تصاویر اپنے فون کے کیمروں میں محفوظ کیں۔

سڑکوں اور چوراہوں پر موجود شہریوں نے پولیس کے گھڑ سوار دستے اور کاروں کی ریلی کی ویڈیوز بنائیں۔

