پاکستان

اسلام آباد سے 250 برطانوی لندن روانہ

اپریل 21, 2020

اسلام آباد سے 250 برطانوی لندن روانہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے پہلا چارٹر طیارہ 250 برطانوی شہریوں کو لے کر لندن روانہ ہو گیا۔ روانگی سے قبل برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

منگل کی سہ پہر پاکستان سے پہلی خصوصی پرواز250 برطانوی شہریوں کو لے کر لندن روانہ ہوئی۔ پرواز کی روانگی سے قبل پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور انتظامات کا ذاتی طور پر جائزہ لیا۔

اس موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ واپس جانے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وطن واپسی کے خواہشمند برطانوی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا ہےان کی واپسی کے لیے مدد فراہم کرنے پر حکومت پاکستان، قطر ائیرویز اور اسلام آباد ائیر پورٹ کے حکام کے مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت برطانیہ نے کرونا کے باعث پروازوں کی معطلی کے بعد پاکستان میں پھنسے برطانوی شہریوں کی واپسی کے لیے دس خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ خصوصی پروازیں 21 سے 27 اپریل تک چلائی جائیں گی جن کے ذریعے برطانوی شہریوں کو برطانیہ واپس روانہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے بتایا کہ برطانیہ نے اسلام آباد اور لاہور سے 10 چارٹر فلائٹس کا اعلان کر رکھا ہے، یہ چارٹر فلائٹس آج سے 27 اپریل تک پاکستان سے برطانوی شہریوں کو واپس لے کر جائیں گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے