امریکی نرسوں کا وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
امریکہ میں نرسوں نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
سینکڑوں نرسوں نے ریلی اور مظاہرے میں شرکت کی۔
نرسوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر طبی عملے کو وائرس سے بچاؤ کے آلات اور حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔
امریکہ میں کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
امریکی ریاستوں میں طبی عملہ اور نرسنگ سٹاف گزشتہ ایک ماہ سے وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس کا مطالبہ کر رہا ہے۔

