پاکستان میں 209 ہلاکتیں،533 نئے کیسز
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں 17 اموات، مرنے والوں کی تعداد 209 ہوگئی۔ اب تک نو ہزار 749 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 2156 مریض صحت یاب ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعدادوشمار کے مطابق ایک دن میں 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 4328،سندھ میں 3053، خیبرپختونخوا میں 1345، بلوچستان میں 495،گلگت بلتستان میں 283،اسلام آباد میں 194 اور آزادکشمیر میں 51 کیسزسامنے آئے۔
خیبرپختونخوا میں مرنے والے افراد کی تعداد 80 ہوگئی۔ سندھ میں 66،پنجاب 51، بلوچستان میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں 3،3 مریض ہلاک ہوئے جبکہ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی سطح پر 66 فیصد اوربیرون ملک سے 34 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 1 لاکھ 18 ہزار 20 مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔
گزشتہ روز 5 ہزار 637 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں 597 اسپتالوں میں 2521 مریض زیرعلاج ہیں۔

