متفرق خبریں

لاک ڈاؤن میں ’صحافت‘ دباؤ کا شکار: عالمی تنظیم

اپریل 22, 2020

لاک ڈاؤن میں ’صحافت‘ دباؤ کا شکار: عالمی تنظیم

صحافیوں کی عالمی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ (آر ایس ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حالیہ بحران میں پریس کی آزادی کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں جبکہ چین اور ایران جیسے ملکوں میں وبا کے پھیلنے کی تفصیلات کو سامنے لانے سے روکا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق منگل کو تنظیم نے اپنی سالانہ پریس فریڈم رینکنگ رپورٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا پہلے سے خطرات سے دوچار آزادی صحافت کو درپیش بحران کو سامنے لا رہی ہے۔

آر ایس ایف نے چین اور ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ دونوں ملک عالمی وبا سے متعلق خبروں کو سنسر کر رہے ہیں۔ تنظیم کی فہرست میں آزادی صحافت کے حوالے سے چین 177 اور ایران 173 ویں نمبر پر ہے۔

تنظیم کے سیکریٹری جنرل کرسٹوف ڈیلوئر نے اے ایف پی کو بتایا کہ وبا کی وجہ سے بعض ملکوں میں حکومتیں حالات کو فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

’لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہے اور وہ بدحواس ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر بعض حکومتیں ایسے اقدامات کر رہی ہیں جو عام حالات میں کرنا ممکن نہ تھے۔‘

پاکستان کا نئی رینکنگ میں 145 واں نمبر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے