عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔
بدھ کی رات ان کے معاون خصوصی برائے صحت طفر مرزا نے ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی۔
وزیراعظم عمران خان کا سیمپل اس وقت لیا گیاجب ان سے ملاقات کرنے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا مثبت آیا تھا۔

