پاکستان میں نئے مریضوں میں تیز رفتار اضافہ
پاکستان میں کورونا کے نئے مریضوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 742 نئے کیسز آئے ہیں جبکہ پہلے سے متاثرہ افراد میں سے 15 ہلاک ہو گئے ہیں۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 224 جبکہ متاثرین ساڑھے دس ہزار ہو گئے ہیں۔
پنجاب متاثرین کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 83 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک کے بڑے شہروں میں بازاروں میں چہل پہل بڑھ گئی ہے جبکہ رمضان کے مہینے کی آمد پر لوگ خریداری کرنے باہر نکل رہے ہیں۔

