پاکستان

شہری علاقوں میں لاک ڈاؤن میں بھی رش

اپریل 23, 2020

شہری علاقوں میں لاک ڈاؤن میں بھی رش

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ شہر راولپنڈی میں سڑکوں پر رش بڑھنے لگا۔ لاک ڈاؤن میں بند کیے گئے بعض نجی دفاتر نے بھی اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے جبکہ تجارتی مرکز بلیو ایریا کی پارکنگ میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں، شہروں میں صرف ریستوران بند ہیں۔

ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم رمضان سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر ٹریفک بڑھتی جا رہی ہے۔ پارکنگ ایریاز میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔

لاک ڈاؤن میں بھی احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود رہتی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ناکہ بندی میں سختی کے باوجود شہری گھر میں نہیں بیٹھ رہے۔

شہروں میں بعض پرائیویٹ دفاتر بھی کھل گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر رش بڑھ گیا ہے۔

تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ مجبوری کے تحت باہر نکلتے ہیں۔ باہر نکلتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہیں۔ ماسک اور سینیٹائیزز کا استعمال بھی یقینی بناتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے