پاکستان

پشاور میں سینیئر ڈاکٹر کی کورونا سے موت

اپریل 25, 2020

پشاور میں سینیئر ڈاکٹر کی کورونا سے موت

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹر پروفیسر محمد جاوید، ای این ٹی سپیشلسٹ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد وفات پا گئے۔


مقامی حکام کے مطابق اپریل کے آغاز میں ڈاکٹر جاوید کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا تھا اور وہ ایچ ایم سی میں وینٹیلیٹر پر تھے۔
ان کا انتقال سنیچر کی صبح ہوا۔

صوبے میں ایک درجن سے زیادہ میڈیکل کارکنوں کے وائرس کا مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹر شہزاد فیصل ایچ ایم سی ہسپتال ڈائریکٹر کے مطابق پروفیسر جاوید کی COVID19 سے موت صوبے میں شعبہ طب سے پہلا اور بڑا نقصان ہے۔

وہ صوبے میں کووڈ او پی ڈی میں مریضوں کی دیکھ بھال میں فرنٹ لائن پر اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے