قومی اسمبلی کے رکن کا ٹیسٹ مثبت آ گیا
پاکستان کی قومی اسمبلی کے ایک رکن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر شہزاد فیصل نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سنیچر کو ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد منیر خان اورکزئی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو سے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔
منیر خان اورکزئی کی عمر 60 سال اور ان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے۔ وہ سال 2018 میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 253 ہے جبکہ متاثرین بارہ ہزار کے لگ بھگ ہیں۔

