آٹھ کارکنوں میں وائرس، ARY کا دفتر بند
پاکستان کے نجی نیوز چینل اے آر وائے کے آٹھ کارکنوں میں کورونا کا وائرس پائے جانے کے بعد اسلام آباد دفتر بند کر دیا گیا ہے۔
چینل کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ تمام ملازمین گھروں پر رہیں گے اور دفتر میں سپرے کیا جائے گا۔
ان کے مطابق دفتر کے 20 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں سے آٹھ کا مثبت آیا ہے جبکہ دو میں علامات بھی پائی گئیں۔

دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر اور سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی انتقال کرگئے۔
اطلاعات کے مطابق ظفر رشید بھٹی کرونا وائرس میں مبتلا تھے اور دو ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

