راشن دینے والی شخصیت کا کورونا مثبت
پاکستان میں حکومتی شخصیات میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلانے لگا ہے۔ گورنر سندھ کے بعد سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مرزا افریدی سیلف ائسولیشن میں چلے گئے۔
سابق قبائلی علاقے (فاٹا) سے سینیٹر مرزامحمد آفریدی میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹسیٹ کرایا گیا تو مثبت ایا جس کے بعد سینیٹر مرزامحمد آفریدی اپنے گھرمیں آئسولیشن میں چلےگئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بہتر محسوس کررہا ہوں، ملاقاتیں کرنے والے بھی اپنا ٹیسٹ کرائیں۔
واضح رہے کہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا۔

