پشاور میں صحافیوں کے لیے طلحہ فاؤنڈیشن کا پیکج
پشاور میں طلحہ فاؤنڈیشن کی جانب سے صحافیوں میں راشن کے دو سو پیکچز تقسیم کیے گئے ہیں۔
پشاور میں کرائم رپورٹنگ جرنلسٹس فورم کی درخواست پر کورونا کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر اور بے روزگار صحافیوں کے لیے طلحہ محمود فاؤنڈیشن نے دو سو پیکجز فراہم کیے۔
منگل کو پشاور میں طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے خورشید عالم اور صدر کرائم جرنلسٹ فورم کے صدر عظمت گل نے صحافیوں میں پیکچز تقسیم کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے پشاور کے صحافیوں کو رمضان کے دوران ڈیڑھ سو پیکچز دیے گئے تھے۔
رواں سال لاک ڈاؤن میں بے روزگار اور متاثرہ صحافیوں کے لیے امدادی پیکج پر صدر کرائمز جرنلٹس فورم پشاور عظمت گل اور صحافیوں نے طلحہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

