پاکستان

پاکستان میں 462 ہلاکتیں، 20 ہزار متاثر

مئی 4, 2020

پاکستان میں 462 ہلاکتیں، 20 ہزار متاثر

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  کورونا وائرس سے 22 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 462 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس دوران وائرس ایک ہزار 83 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں اب تک وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 590 ہے۔

پنجاب اور سندھ میں وائرس تیزی سے پھیلا ہے جہاں متاثرین کی تعداد بالترتیب سات ہزار 524 اور سات ہزار 465 ہے۔

خیبر پختونخوا میں تین ہزار 129جب کہ بلوچستان میں ایک ہزار 218 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے