پاکستان

پشاور: 35 لیڈی ڈاکٹرز/ سٹاف میں کورونا

مئی 4, 2020

پشاور: 35 لیڈی ڈاکٹرز/ سٹاف میں کورونا

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ گائنی یونٹ کے 35 ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر سٹاف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں کئے گئے ٹیسٹ میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر, 14 ٹی ایم اوز، تین ہاوس آفیسرز، دو ہیڈ نرسز، آیا اور سویپرز کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گائنی ڈیپارٹمنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ مجبوری کے تحت کیا گیا ہے۔

متاثرہ عملے کو کورنٹائن کرنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے, ان کے خاندانوں کی بھی مفت ٹیسٹ کی سہولت دیں گے۔ گائنی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے تمام عملے کی سکریننگ جاری ہے, ایسے حالات میں مریضوں کو داخل کرانا خطرناک ہوگا.

ترجمان کے مطابق ڈبلیو ایچ او گائڈلائنز کے مطابق پورے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو ڈیس انفیکٹ کیا گیا ہے۔ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں چند دنوں کے اندر گائنی ڈیپارٹمنٹ کو مریضوں کے لئے دوبارہ کھول دیں گے۔ گائنی کے مریضوں کو دوسرے قریبی ہسپتالوں سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون نا گزیر ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے