پاکستان

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

مئی 7, 2020

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اجلاس کا طلب کر لیا گیا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے ریکوزیشن پر آئین کے مطابق منظوری دی۔

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کیے گئے تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے