یہ کس ملک کی جنرل رانی ہیں؟
دنیا بھر میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے اور نازی جرمنی کی شکست کی 75 سالہ تقریبات ہو رہی ہیں۔

برطانیہ اور روس سمیت کئی یورپی ملکوں میں اس موقع پر افواج کی پریڈ کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کی گئیں اور صرف ایئر فورس نے ہوا میں فلائی پاسٹ اور کرتب دکھا کر خوشی منائی۔

بیلاروس کے دارالحکومت میں افواج کی پریڈ بھی منعقد کی گئی۔ ہزاروں افراد نے یہ پریڈ دیکھی بھی اور کئی اہم شخصیات نے اس حوالے سے منعقدہ تقاریب میں شرکت بھی کی۔

یہ تصاویر فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف نے جاری کی ہیں جن میں ایک خاتون اپنے لباس پر کئی تمغے سجائے پریڈ کرتی افواج کی تصاویر اپنے فون کیمرے میں محفوظ کر رہی ہیں۔

