اطہر شاہ خان جیدی انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف مزاح نگار، ڈارامہ آرٹسٹ، کامیڈین اور شاعر اطہر شاہ خان المعروف جیدی انتقال کر گئے ہیں۔
وہ پی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل میں اپنے مزاحیہ کردار جیدی کی وجہ سے مشہور ہوئے۔
اہل خانہ کے مطابق اطہر شاہ خان کا انتقال سٹروک کی وجہ سے ہوا۔ وہ کراچی میں مقیم تھے۔

