متفرق خبریں

نیو ٹی وی کی نشریات بحالی کا عدالتی حکم

مئی 11, 2020

نیو ٹی وی کی نشریات بحالی کا عدالتی حکم

سپریم کورٹ نے نیو نیوز کی بندش کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نشریات بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف نیو نیوز کی اپیل پر سماعت کی۔

نیو نیوز کے وکیل علی ظفر نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون میں دو اصول بالکل واضح ہیں، پہلا اصول یہ ہے کہ بنیادی قانون کے متصادم ماتحت قوانین نہیں بنائے جاسکتے، دوسرا اصول یہ ہے کہ ایک قانون مخالف قانون سازی نہیں ہوسکتی۔

نیو نیوز کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں مزید کہا پیمرا نے ریگولیشن ایگزیکٹو اختیار کا استعمال کرتے ہوئے بنائے، اس طرح کی تبدیلیاں رولز کے زریعے ممکن ہیں، رولز کی منظوری کابینہ سے ضروری ہیں،پیمرا قانون 2002 کے تحت عوامی مفاد کے خلاف مواد نشر ہونے پر پیمرا نشریات روک سکتا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا آپ نے اسلام آباد میں ان قانونی نکات کو کیوں نہیں اٹھایا؟

وکیل علی ظفر نے کہا ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیمرا کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نیو نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے قرار دیا نیو نیوز پیمرا ریگولیشنز کیخلاف ریلیف کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے