روس و شامی افواج نے جنگی جرائم کیے: ایمنسٹی
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے شام میں خانہ جنگی کے دوران بشار الاسد کی سرکاری افواج اور اس کی اتحادی روسی فوجوں نے مخالفین کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنگی جرائم کیے۔
ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ آٹھ برس کی خانہ جنگی میں بشار اور روس کی افواج نے سول آبادی کو نشانہ بنانا اور انسانیت کے خلاف جرائم کی مرتکب ہوئیں۔
واضح رہے کہ شامی حکومت کے خلاف جنگی جرائم کے ایک مقدمے کی جرمنی میں سماعت بھی شروع ہوئی ہے۔

