بیوی کو قتل کر کے شوہر نے خودکشی کر لی
راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقہ مزمل ٹاون میں میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد سات بچوں کے باپ نے اہلیہ کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا، پھر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ بھوک اور غربت کی وجہ سے پیش آیا تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی پولیس حکام کے مطابق میں صادق آباد کے علاقے مزمل ٹاون کری روڈ پر میاں بیوی میں جھگڑا کے 45 سالہ نعمت اللہ نے تیز دھار آلے سے 40 سالہ بیوی یاسمین کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
تھانہ صادق آباد کے ایس ایچ او کے مطابق ملزم نعمت اللہ نے اپنی اہلیہ کا گلہ کاٹا اور بعد میں خودکشی کر لی۔ واقعہ کی چشم دید گواہ ایک بچی ہے جو گھر پر موجود تھی۔
مقامی افراد کے مطابق نعمت اللہ نے غربت اور بھوک سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔
پولیس کے مطابق نعمت اللہ کے سات بچے ہیں، گھر میں کھانے کو کچھ نہیں تھا، نعمت اللہ نے پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر خودکشی کرلی، دونوں میاں بیوی کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی سات بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق نعمت اللہ کا بڑا بیٹا رکشہ چلاتا ہے۔

