پاکستان

جمعۃ الوداع اور عید کی چھ تعطیلات کا اعلان

مئی 16, 2020

جمعۃ الوداع اور عید کی چھ تعطیلات کا اعلان

پاکستان میں وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے اور 22 سے 27 مئی تک عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی اداروں میں جمعۃ الوداع اور عیدالفطر کے موقع پر 22 سے 27 مئی تک چھ سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام کاروباری مراکز اور پبلک مقامات بھی بند رکھے جائیں گے، صرف کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے رکھے جائیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے