عید پر 12 دن 15 ٹرینیں چلیں گی
پاکستان میں ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بدھ سے مسافر ٹرینیں جزوی طور پر چلیں گی۔ ”اس مہینے کی اکتیس تاریخ تک پندرہ گاڑیاں چلائیں گے۔“
پیر کو میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کا کہنا تھا کہ خیبر میل، عوام ایکسپریس جعفر ایکسپریس گرین لائن سمیت 15 اپ اور 15 ڈاؤن ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ”20 مئی تاریخ سے 31 مئی تک پہلے مرحلے میں پندرہ ٹرینیں چلائی جائیں گئی۔“
وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام مسافر ماسک لگا کر ریلوے اسٹیشن پر آئیں گے، مسافروں کے علاوہ کوئی بھی اسٹیشن پر نہ آئے جس اسٹیشن پر کوتاہی ہوئی سخت ایکشن لوں گا، ٹرین کے مسافروں کی عمر کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی نہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری کسی صوبے سے کوئی لڑائی نہیں ہے، صوبائی حکومتوں کا تعاون درکار ہو گا بصورت دیگر ہمارے پاس ریلوے پولیس بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافر دوران سفر آیت کریمہ کا ورد کرتے رہیں، قوم اکتیس مئی تک محتاط طریقے سے سفر کریں گے۔

