پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات؟

مئی 20, 2020

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات؟

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی ہے۔
ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری کیے گئے بیان اور ویڈیو کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہم ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کورونا کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں بعض حلقے اس ملاقات کو جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی و آٹے بحران پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کی پیش کی جانے والی رپورٹ کے تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کا یہ پہلا بڑا سکینڈل ہے جس میں اہم حکومتی و پارٹی شخصیات کے خلاف انکوائری ہوئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے