آپ کو بھی عید مبارک ہو
Reading Time: < 1 minuteجنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین کی فیلڈ امپائر سے گلے ملنے کی تصویر آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے کہا گیا ہے کہ اس پر کیپشن لکھیے۔
اس تصویر پر سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ آ گلے لگ جا عید کا دن ہے۔
بعض صارفین نے لکھا ہے عید مبارک، جبکہ ایک صارف کے مطابق ڈیل سٹین کو لگا کہ سارے کھلاڑی خوش ہوتے ہوئے آپس میں گلے ملتے ہیں مگر امپائر کافی دیر سے میدان میں اکیلے کھڑے ہیں تو ان سے بھی گلے مل لیا جائے۔
پاکستان، انڈیا سمیت دنیا بھر سے کرکٹ شائقین نے تصویر پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
Array