پاکستان میں ہفتہ بھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی
پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جعمرات سے منگل 2جون تک طوفان اور بارشوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں تمام صوبائی محکمہ جات، این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور دیگر اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے بیان کے مطابق ہنگامی حالات کے دوران سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی رپورٹ دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم کو ارسال کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

