پاکستان

کورونا سے 1260 اموات، دو ہزار نئے کیسز

مئی 28, 2020

کورونا سے 1260 اموات، دو ہزار نئے کیسز

پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 1260، کیسز61227 ہوگئے ۔

جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق مہلک وائرس کی عالمی وبا سے پاکستان بھر میں 61,227 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1260 ہوگئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 39 ہزار 736 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اب تک 20 ہزار 231 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 24,206 ہو گئی، پنجاب میں 22,037 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 8,483، بلوچستان میں 3,616، اسلام آباد میں 2,015 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 219 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 687 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 8086 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہیں کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 5 فی صد ہے، جبکہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 238 ہے۔

وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,090 ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے