پاکستان

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں نوجوان تشدد سے قتل

مئی 30, 2020

کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں نوجوان تشدد سے قتل

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تین نوجوانوں کو ہجوم نے تشدد کرکے زخمی کیا ہے جن میں سے ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔

واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں سنیچر کو سینکڑوں افراد نے لاش کے ساتھ احتجاج کیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوانوں کا تعلق پشتون گھرانوں سے ہے اور ان کو مبینہ طور پر ہزارہ ٹاؤن کے اندر مقامی افراد نے تشدد کیا گیا۔

واضح رہے کہ ہزارہ ٹاؤن شیعہ آبادی کا علاقہ ہے جس کو شہر سے الگ باؤنڈری وال کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے۔ ماضی میں اس علاقے میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں سینکڑوں افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن جلیلہ حیدر نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ہزاروں افراد نے اس واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بھی قصوروار قرار دیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے